چترال میںہونے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کریں ، سخت ترین موسم میں مرکزی وصوبائی حکومتیںیقینی بنائیں کہ ادویات اور اشیاء خوردونوش میں قلت پید ا نہ ہو،فوت شدگان کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کی جائے،زخمیوں کے علاج معالجے کا انتظام کیا جائے

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ

بدھ 8 فروری 2017 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال میںہونے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کریں اور سخت ترین موسم میں مرکزی وصوبائی حکومتیںیقینی بنائیں کہ ادویات اور اشیاء خوردونوش میں قلت پید ا نہ ہو ۔فوت شدگان کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کیے جائیں جب کہ ذخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کا انتظام کیا جائے ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہنگامی طور پر چترال کا دورہ کریں ۔ موسم سرما میںچترال کے علاقوں میں کافی برف باری ہوچکی ہے اور چترال کے بالائی اکثر علاقوں میںلوگ محصو ر ہوچکے ہیں اور گلشئیر آنے کا قوی امکان ہے محصورلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست کیا جائے ۔

(جاری ہے)

حکومت موسم کی پیشن گوئی کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

پہلے بھی پیشن گوئیوں کو نظرانداز کرنے کے خطرنا ک نتائج سامنے آئے تھے ۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کریں ۔ بند راستے کو کھولنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں ۔ وہ ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ سے ٹیلی فون پر چترال کے صورت حال پر بات چیت کرر ہے تھے ۔صوبائی امیر نے سردترین موسم میں چترال کے صورت حال پر ضلع ناظم اور الخدمت فائونڈیشن کو امدادی سرگرمیاں مزید موثربنانے کی ہدایات دی ۔

مشتاق احمد خان نے بدھ کو بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طورپر چترال میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھاری مشنری فراہم کریں اور چترال میں تمام لنک روڈز کو کھولنے اور برف ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت میںمشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر روزانہ کی بنیاد پر سی ون 30 کی پروازئیں شروع کی جائے اور لواری ٹنل کو کم از کم تین دن کھولا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور محصور لوگوں کو خوراک ، ادویات ، کمبل اور دوسرے ضروریات زندگی کے ساما ن فراہم کررہے ہیں ۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ چترال میں اس مشکل گھڑی میںجماعت اسلامی چترال کے عوام کے ساتھ ہے ۔