پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند

بدھ 8 فروری 2017 18:49

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 34 کروڑ 36 لاکھ 7 ہزار 767 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 340 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 50 کروڑ 72 لاکھ 7 ہزار 651 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 2.82 پوائنٹس کی کمی سے 26964.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 1.17 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 45.82 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 87.43 پوائنٹس کی مندی سے 20339.60: پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 7.26 پوائنٹس کی کمی سے 17960.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 14.07 پوائنٹس کے اضافے سے 23749.74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 236 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 177 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 122.59 روپے کے اضافے سے 2900.74 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 109 روپے کی تیزی سے 7619 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 211.30 روپے کی مندی سے 4359.70 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 40 روپے کی کمی سے 1160 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار لوٹی کیمیکل کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 91 لاکھ 93 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 10.79 روپے سے شروع ہو کر 10.69 روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 3 کروڑ 73 لاکھ 42 ہزار حصص کے سودے 14.89 روپے سے شروع ہو کر 15.63 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 49 کروڑ 81 لاکھ 87 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 78 کروڑ 79 لاکھ 63 ہزار 710 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 99 کھرب 10 ارب 46 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار 134 روپے سے بڑھ کر 99 کھرب 10 ارب 80 کروڑ 55 لاکھ 37 ہزار 901 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 8 کروڑ 23 لاکھ 95 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :