پاکستان کی سیاسی صورتحال میں بہتری، گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں46 فیصد اضافہ ہوا ہے، بلوم برگ

منگل 7 فروری 2017 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) عالمی جریدے بلوم برگ کہاہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں بہتری کے باعث گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں پاکستان معیشت کے حوالے کا ذکر کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ دہشت گردی میں کمی کے باعث سیاسی صورت حال بہتر ہوئی جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بڑھی عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں سیاسی صورت حال میں مزید بہتری کی گنجائش کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق دوہزار آٹھ سے قبل پاکستان اور بھارت کی آمدنی متوازی نہیں تھی اس وقت پاکستان کو تعلیم سمیت کئی شعبوں میں چیلنجز کا سامنا تھا لیکن حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل اضافہ ہوا ۔#

متعلقہ عنوان :