بھارتی عدالت نے ممبئی حملوں کے متاثرین تین ماہی گیروں کو آٹھ سال بعد مردہ قرار دیدیا

فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب ان تین ماہی گیروں کے اہل خانہ ان کے ڈیتھ وارنٹس حاصل کرسکیں گے، عدالت

منگل 7 فروری 2017 20:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) بھارت کی ایک عدالت نے تین ماہی گیروں کو 8 سال بعد مردہ قرار دے دیا جن کے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ممبئی حملوں کے پہلے متاثرین میں سے تھے۔بھارت کی مغربی ریاست گجرات کی سول عدالت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب ان تین ماہی گیروں کے اہل خانہ ان کے ڈیتھ وارنٹس حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ 5 ماہی گیر نومبر 2008 کو ایک کشتی میں سوار تھے جسے ہائی جیک کرلیا گیا تھا اور بعد میں معلوم ہوا تھا کہ یہ اغوائ کار ہی ممبئی حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ اس کشتی کا کپتان ٹرالر کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا تھا جبکہ دیگر چار ماہی گیروں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں۔گزشتہ 8 سال سے لاپتہ رہنے کے بعد 3 ماہی گیروں کے ورثائ نے عدالت سے انہیں مردہ قرار دینے کے لیے رجوع کیا تھا، کیوں کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر وہ حکومت سے ممبئی حملوں کے متاثرین کا مختص کردہ معاوضہ وصول کرنے سے محروم تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری وکیل ٹی سی سیول کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ بھارتی ریاست گجرات کی سول عدالت نے لاپتہ ماہی گیر کے ورثائ کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو لاپتہ ماہی گیروں کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایات کیں۔سرکاری کیل کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا مگر’ہندوستانی قانون کے تحت کسی بھی شخص کو تب تک مردہ تسلیم نہیں کیا جاتا جب تک اس کی لاش نہیں ملتی یا پھر لاپتہ ہونے کی صورت میں 7 سال تک اس کے زندہ رہنے کا کوئی ثبوت نہ ملے‘۔

لاپتہ ماہی گیروں کے خاندان نے جنوری 2016 میں عدالت سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے حوالے سے رجوع کیا تھا، کیوں کہ حکومت انہیں ممبئی حملے کے متاثرین تسلیم نہیں کر رہی تھی اور حکومت نے کسی بھی دستاویزی ثبوت کے بغیر انہیں معاوضہ دینے سے انکار کردیا تھا۔عدالتی احکامات کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے خاندان اب حکومت سے معاوضہ وصول کرسکیں گے، لاپتہ ہونے والے ایک اور ماہی گیر کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع نہیں کیا تھا۔تشدد کا یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہا تھا اور اس دوران حملہ آور دھماکے کررہے تھے اور شہریوں کو قتل کررہے تھے جبکہ بھارتی کمانڈوز ان سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف تھے جبکہ یہ مناظر دنیا بھر میں براہ راست نشر ہورہے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :