مذہبی رواداری، پیغام امن سیمینار کل ہوگا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ، زعیم قادری مہمان خصوصی ہوں گے

ڈاکٹر عبدالغفور راشد، لیاقت بلوچ، مولانا امجد ، محفوظ مشہدی، علامہ محمد حسین اکبر،ڈاکٹر ظہیر بابر، بھگت لعل، جیمز چنن، بھشن سنگھ خطاب کریں گے

منگل 7 فروری 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل اور انتظامیہ قائد اعظم لائبریری کے اشتراک سے ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیر صدارت مذہبی رواداری اور پیغام امن سیمینارکل 2۔ بجے دن بروز بدھ قائد اعظم لائبریری باغ جناح مال روڈلاہور کے آڈیٹوریم میںمنعقد ہورہا ہے جس میں وزیر مذہبی امور پنجاب سید زعیم حسین قادری مہمانان خصوصی ہوں گے ، دیگر مقررین میں لیاقت بلوچ، مولانا امجد خان، مجیب الرحمن شامی، سید محفوظ مشہدی، مولانا سردار محمد خان لغاری، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، صاحبزادہ سعید الرشید، مولانا یاسین ظفر، حافظ عبدالرزاق، مفتی عاشق بخاری، حافظ عتیق اللہ عمر، قاری ہدایت اللہ میرانی،حافظ ممتاز حسین اعوان،ڈاکٹر ظہیر احمدبابر،ہند و رہنما بھگت لعل کھوکھر، ڈاکٹر فادر جیمز چنن، سردار بھشن سنگھ، ریورنڈ ڈاکٹر مارکس فدا اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب نوازش علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس سیمینار سے خطاب کرنا تھا ، لیکن ان کی زندگی نے وفا نہ کی۔ اس پروگرام کو اب تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کردیا گیا ہے، جس میں ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو یاد کیا جائے گا