فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںاصلی کرنسی نوٹوں کے متعلق آگاہی سیمینار

منگل 7 فروری 2017 19:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) شعبہ معا شیات فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے کرنسی نوٹوں کو پہچاننے کے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا۔ اس سیمینارکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاء خان--، ڈین فیکیلٹی آف سوشل سائنسس نے کی۔جبکہ عماد قاصر اسسٹنٹ چیف مینجرسٹیٹ بینک آف پاکستان سپیکر مقرر تھے۔

(جاری ہے)

عماد قاصر نے اصلی اور نقلی نوٹوں کی خصوصیات میں فرق واضح کیا۔اس سلسلے میں ا’نہوں نے اصلی نوٹوں کی خصوصیات کی نشاندہی کی جن کی بنیاد پر عام لوگ بھی اصلی ا ور نقلی نوٹوں میں فرق جان سکیں گے اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔ سیمینار کے آخر میں کچھ وقت سوال وجواب کے لیے بھی مختص کیا گیاجن میں طالبات نے سوال کیے۔سیمینار کے اختتام پر محترمہ صدر صا حبہ نے محترم عماد قاسر کو یونیورسٹی سوینیر پیش کیا اور شکریہ کے ساتھ رخصت کیا۔