اسٹیل ٹائون کے علاقے اٹک پیٹرول پمپ کے قریب سے نعش بر آ مد

منگل 7 فروری 2017 13:54

اسٹیل ٹائون کے علاقے اٹک پیٹرول پمپ کے قریب سے نعش بر آ مد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) اسٹیل ٹائون کے علاقے اٹک پیٹرول پمپ کے قریب سے نعش ملی،جس کی اطلاع پولیس کودی ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لے کرجائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کرلیے اوربعدازاںضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایاکہ مقتول کوبدترین تشددکرکے قتل اورمقتول کی شناخت 39سالہ غلام بنی ولدجھنڈاکے نام سے ہوئی ہے اورمقتول ڈیرہ بگٹی کارہائشی بتایاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں،ادھرسائٹ کے علاقے بنارس کے قریب نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے 25سالہ عدنان ولدمحمداقبال جاں بحق ہوگیا۔متوفی بلدیہ شمس محلہ کارہائشی بتایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :