صوبائی محتسب بلوچستان نے ضلع لورالائی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا

پیر 6 فروری 2017 23:59

کوئٹہ۔06 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے ضلع لورالائی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیرحاضری اور بوغرہ روڈ چمن پر پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے متعلق عوامی شکایت پر ازخود نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں تمام ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کرکے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :