گنگا رام ہسپتال میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے گائنی کے تین ، سرجری کے ایک وارڈ کی اپ گریڈیشن

انڈور فارمیسی کی بھی تزئین و آرائش مکمل ہو گئی‘ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سردار فخر امام نے افتتاح کر دیا

پیر 6 فروری 2017 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) گنگا رام ہسپتال میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے گائنی کے تین ، سرجری کے ایک وارڈ کی اپ گریڈیشن ، انڈور فارمیسی کی بھی تزئین و آرائش مکمل ہو گئی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سردار فخر امام نے افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے انڈور فارمیسی کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جبکہ گائنی کے ون ٹو اور تھری وارڈز اور سرجیکل یونٹ تھری کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل ہونے پر وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے پانچوں منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر سید نعمان مطلوب ، پروفیسر ڈاکٹر خالد جاوید خان ، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر غفار ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا سہیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر سردار فخر امام نے تمام وارڈز کی تزئین و آرائش کے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وارڈز کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے بہتر ماحول دستیاب ہوگا ۔