افغانستان سے آئے متاثرین شمالی وزیرستان کے 300خاندان اپنے علاقوں میں پہنچا دیئے گئے

پیر 6 فروری 2017 22:04

افغانستان سے آئے متاثرین شمالی وزیرستان کے 300خاندان اپنے علاقوں میں ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) افغانستان سے آئے ہوئے متاثرین شمالی وزیرستان کے تین سو خاندان اپنے علاقوں کو پہنچا دیئے گئے یہ سلسلہ آٹھ فروری تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے ہزاروں خاندانوں نے افغانستان نقل مکانی کی تھی جن کی دو بارہ پاکستان آنے کاعمل جاری ہے 30جنوری تک کل 871خاندان پاکستان ٹی ڈی پیز کیمپ بکاخیل منتقل ہوئے جن کی شمالی وزیرستان کے اپنے علاقوں کو واپسی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور مزید تین سو گھرانے اپنے علاقوں کو پہنچا دیئے گئے واپسی کایہ عمل آٹھ فروری تک جاری رہے گا متاثرہ خاندانوں کو مفت ٹرانسپورٹ اور آئی ڈی پی پیکج فراہم کیا جا رہا ہے ۔