پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کافی حوصلہ افزا ہے، اس انڈسٹری میں بہتری اور ترقی کیلئے سب سے اہم محفوظ فضائی آپریشنز ہیں ، اس طرح کے فورم سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں ، فلائیٹ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں اس میں بہترین نتائج کے لیے ہر سطح پر لوگوں کی غیر مصالحانہ تربیت کرنا ہو گی

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا ’’پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب

پیر 6 فروری 2017 21:30

پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کافی حوصلہ افزا ہے، اس انڈسٹری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) -- پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کافی حوصلہ افزا ہے، اس انڈسٹری میں بہتری اور ترقی کے لیے سب سے اہم محفوظ فضائی آپریشنز ہیںاور اس طرح کے فورم سے ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں ، فلائیٹ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں اس میں بہترین نتائج کے لیے ہر سطح پر لوگوں کی غیر مصالحانہ تربیت کرنا ہو گی۔

پیر کو پاک فضائیہ اور رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام نور خان آڈیٹوریم ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ’’ پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی ‘‘کے موضوع پر سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ائیر مارشل ریٹائرڈ سلیم ارشد ، صدر رائل ائیرو ناٹیکل سوسائٹی پاکستان نے بھی اس سیمنار میں شرکت کی۔

ائیر مارشل مجاہد انور خان ، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (سپورٹ) نے افتتاحی خطاب میں اس سیمینار کے چیدہ چیدہ نکات کو بیان کیا۔ پاک فضائیہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ، ایوی ایشن انڈسٹری کے نمایاں افراد اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی اس سیمینار میں شرکت کی۔ اس سیمینار میں شرکاء نے ایوی ایشن سیفٹی سے متعلق ایک دوسرے کے خیالات اور تجربات سے استفادہ حاصل کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ -’’ پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کافی حوصلہ افزا ہے۔ اس انڈسٹری میں بہتری اور ترقی کے لیے سب سے اہم محفوظ فضائی آپریشنز ہیں۔ اور اس طرح کے فورم سے ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ ائیر چیف نے مزید کہا کہ فلائیٹ سیفٹی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں اس میں بہترین نتائج کے لیے ہر سطح پر لوگوں کی غیر مصالحانہ تربیت کرنا ہو گی۔

اس سیمنار میں شرکاء نے ائیر سیفٹی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جن میں سب سے پہلے کیپٹن محسن اوصاف نے Aviation safety in Pakistan in comparison with other countriesکے موضوع پر گفتگو کی اورNeed for regional aircraft accident investigation organization in South Asiaکے موضوع پر سید نسیم احمد نے روشنی ڈالی۔ لقمان رشید نے "Aviation safety culture with analytical comparison to major airline operators". کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) شوکت ابراہیم نیFlight data monitoring as a part of accident prevention programmeکے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سکواڈرن لیڈر فہد مسعود نے Aviation accidents and their investigation processپر ایک معلوماتی گفتگو کی جبکہ آخر میں سکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) نوشاد انجم نے Invisible gaps in aviation safetyکے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :