پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 74.21 پوائنٹس کے اضافے سے 49630.04 پوائنٹس پر بند

پیر 6 فروری 2017 18:55

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 74.21 پوائنٹس کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوتیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 74.21 پوائنٹس کے اضافے سے 49630.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 9 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ 39 ہزار 54 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 5 کروڑ 66 لاکھ 92 ہزار 720 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 60 کروڑ 34 لاکھ 63 ہزار 864 روپے کی مندی رونمائو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49600 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 74.21 پوائنٹس کے اضافے سے 49630.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 89.25 پوائنٹس کی تیزی سے 26806.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 32.79 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 144.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 138.81 پوائنٹس کے اضافے سے 20180.03: پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 21.92 پوائنٹس کی کمی سے 18028.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 28.02 پوائنٹس کے اضافے سے 23644.57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 422 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 205 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 125.99 روپے کے اضافے سے 2645.86 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 75 روپے کی تیزی سے 5800 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور آرچروما پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 50.10 روپے کی مندی سے 1077.08 روپے اور آرچروما پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 36.34 روپے کی کمی سے 694.81 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار لوٹی کیمیکل کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.61 روپے سے شروع ہو کر 10.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 83 لاکھ 45 ہزار حصص کے سودے 58.79 روپے سے شروع ہو کر 61.21 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار 40 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 5 کروڑ 1 لاکھ 47 ہزار 619 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 71 ارب 40 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 722 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 81 ارب 1 کروڑ 66 لاکھ 35 ہزار 776 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 75 لاکھ 91 ہزار 630 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :