چین ،بنگلہ دیش،بھارت،میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کے فروغ کیلئے بھارت میں ایکشن پلان پر دستخط

چینی سفارتخانہ صوبہ یونان اور بھارت کے درمیان جامع تعاون اور تبادلوں کی حمایت اور باصلاحیت افراد کی تربیت کیلئے یونان کو امداد فراہم کرے گا

پیر 6 فروری 2017 16:12

نئی دہلی /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) چین ،بنگلہ دیش،بھارت،میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کے فروغ کیلئے ایکشن پلان پر دستخط ہو گے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بنگلہ دیش،چین ،بھارت،میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کے فروغ کے حوالے سے بھارت میں ایکشن پلان پر دستخط ہو گے ہیں ،بھارت میں چینی سفارتخانے کے وزیر لیو جن سونگ اور چین کے صوبہ یون نان کی حکومت کے بیرونی امور کے ڈائریکٹر لی جی مینگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور چین بھارت بنگلہ دیش اور میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کے حوالے سے ایکشن پلان پر دستخط کیے،بھارت میں چینی سفارتخانے کے وزیر لیوجن سونگ نے کہاکہ ایکشن پلان کے مطابق بھارت میں چینی سفارتخانہ چین کے صوبہ یونان اور بھارت کے درمیان جامع تعاون اور تبادلوں کی حمایت اور باصلاحیت افراد کی تربیت کیلئے یونان کو امداد فراہم کرے گا۔