یونان میں ترک قونصل خانے پر شرپسندوں کا حملہ، دیواروں اور احاطے میں سیاہ اور سرخ رنگ سے بھری بوتلیں پھینکیں اور فرار ہو گئے،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی

پیر 6 فروری 2017 14:27

یونان میں ترک قونصل خانے پر شرپسندوں کا حملہ، دیواروں اور احاطے میں ..

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) یونان میں ترک قونصل خانے پر شرپسندوں نے حملہ کردیا اور قونصل خانے کی عمارت کی دیواروں اور اس کے احاطے میں سیاہ اور سرخ رنگ سے بھری بوتلیں پھینکیں اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے شہر کوموتینی میں متعین ترک قونصل خانے کی بیرونی دیواروں اور احاطے میں جہاں 8 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے قونصل خانے کی عمارت کی دیواروں اور اس کے احاطے میں سیاہ اور سرخ رنگ سے بھری بوتلیوں پھینکیں اور فرار ہو گئے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر کو پیش آیا جہاں 8 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے قونصل خانے کی عمارت کی دیواروں اور اس کے احاطے میں سیاہ اور سرخ رنگ سے بھری بوتلیں پھینکیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کی سڑک پر پر DHKP-C دہشت گرد تنظیم کے حق میں ان افراد نے پین کارڈ اٹھا رکھے تھے جو کہ بعد میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :