شا م میں ترکی اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری 13دہشتگرد ہلاک

256اہداف پر بمباری کے دوران 59پناہ گاہوں،4 ہیڈ کوارٹروں ، دفاعی عمارتوں اور2 چوکیوں کو تباہ کر دیا ،ترک فوج راقہ میںداعش کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے گے جن میں داعش کے 11 پیٹرول ٹینکروں، 6 پیٹرول بیرلوں، 3 پیٹرول ریفائنریوں ، ایک پیٹرول ڈپو، دہشت گردوں کے زیر استعمال مورچے، ایک ٹنل اور ایک عمارت کو تباہ کر دیا گیا اس کے علاوہ علاقے میں رسل و رسائل کے راستوں کو بھی تباہ کر دیا گیا،امریکہ سینٹرل فورسز کمانڈ آفس سینٹ کوم کا بیان

پیر 6 فروری 2017 14:26

شا م میں ترکی اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر ..
واشنگٹن /انقرہ/دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) شا م میں ترکی کے جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے 13دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ،اس دوران 256اہداف پر بمباری کے دوران 59پناہ گاہوں،4 ہیڈ کوارٹروں ، دفاعی عمارتوں اور دو چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا ،دوسری جانب داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے شام کے شہر راقہ میںدہشت گرد تنظیمکے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے ہیں جن میں داعش کے 11 پیٹرول ٹینکروں، 6 پیٹرول بیرلوں، 3 پیٹرول ریفائنریوں ، ایک پیٹرول ڈپو، دہشت گردوں کے زیر استعمال مورچے، ایک ٹنل اور ایک عمارت کو تباہ کر دیا گیا اس کے علاوہ علاقے میں رسل و رسائل کے راستوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک جنگی طیاروں نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کی7 16 ویں روز داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترک جنگی طیاروں نے نشاندہی کے بعد الباب اور بزاگاہ کے علاقوں میں داعش کے 256اہداف پر بمباری کر کے 59پناہ گاہوں،4 ہیڈ کوارٹروں ، دفاعی عمارتوں اور دو چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

فوجی کاروائی اور جھڑپوں کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں ۔دوسری جانب داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے شام کے شہر راقہ میں داعش کے پیٹرول کو نشانہ بنایا ہے۔امریکہ سینٹرل فورسز کمانڈ آفس ’’سینٹ کوم‘‘کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کولیش کے طیاروں نے راقہ کے جوار میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں داعش کے 11 پیٹرول ٹینکروں، 6 پیٹرول بیرلوں، تین پیٹرول ریفائنریوں ، ایک پیٹرول ڈپو، دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک مورچے، ایک ٹنل اور ایک عمارت کو تباہ کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ علاقے میں رسل و رسائل کے راستوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔سینٹ کوم کے بیان میں الباب کے علاقے میں بھی داعش کے تین اہداف کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

دوسری طرف اردن کی فوج نے شام کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا اعلان کیا ہے۔اردن کی خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق طیاروں نے جن جگہوں پر بمباری کی ہے ان میں شامی فوج کے داعش کے زیر قبضہ ٹھکانے، ایمونیشن ڈپو اور دہشتگرد تنظیم کی بیرکیں شامل ہیں۔خبر میں کثیر تعداد میں دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔خبر کے مطابق یہ فضائی آپریشن داعش کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اردن ،بین الاقوامی کولیشن فورسز کے ساتھ مربوط شکل میں، شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔