تھائی لینڈ میں جیٹ سکی حادثے میں21 سالہ آسٹریلین خاتون ہلاک

پیر 6 فروری 2017 11:49

تھائی لینڈ میں جیٹ سکی حادثے میں21 سالہ آسٹریلین خاتون ہلاک
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) تھائی لینڈ کے جزیرے فوکٹ کے ساحل پر جیٹ سکی کرتے ہوئے دو آسٹریلین خواتین دوست آپس میں ٹکرا گئیں جس سی21 سالہ خاتون ایمیلی کولی ہلاک جبکہ اس کی دوست زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سینئر پولیس آفیسر پاٹیوٹ یوکوان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد خاتون کوکاتا ساحل سمندر پر لایا گیااور وہاں پر موجود افراد نے اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ چکی تھی جبکہ اس کی دوست معمولی زخمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے۔

متعلقہ عنوان :