پاکستان ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے، ایئر چیف مارشل سہیل امان

اتوار 5 فروری 2017 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے، نو مختلف ممالک سے سکائی پلیئرز کی شرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے پوری دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں چیف آف ایئر سٹاف قراقرم سکائی چیمپیئن شپ اور مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکائی کپ کے شرکاء میں میڈل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سکائی فیڈریشن آف پاکستان (ایف ایف پی) کے صدر وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل اسد لودھی، سرینا ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو افسر عزیز بولانی، سفراء کرام اور اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ دو تقریبات میں نو ممالک کے اہم سکائرز شریک ہیں اور توقع ظاہر کی کہ دیگر ممالک سے بھی سکائرز متقبل کی ایسی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے دونوں تقریبات کے منتظمین اور معاونین کو شایان شان طریقہ سے سہولیات فراہم کرنے پر مبارکباد دی جس سے نہ صرف پاکستان کامثبت تشخص دنیا میں فروغ پائے گا بلکہ محصولات اور سیاحت کو بھی تقویت ملے گی۔

اس موقعو پر بات چیت کرتے ہوئے سرینا ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز بولانی نے کہا کہ سرینا ہوٹل کو اہم کھیلوں کی تقریبات میں معاونت پر فخر ہے جس سے صحتمند سرگرمیاں پروان چڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈپلومیسی سرینا کی کمینٹیوں کے مابین تعاون کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو مل بیٹھنے کا مزقع ملتا ہے اور کھیلوں میں شرکت سے ٹیم ورک کی قیادت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

دونوں تقریبات میں مراکش، سلوواکیہے سری لنکا، یونان، افغانستن، ترکی، یوکرائن اور تاجکستان سے بین الاقوامی سکائرز نے شرکت کی۔ دونوں تقریبات کے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل کھلاڑیوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکائی کپ کے مردوں کی کیٹگریز میں گیانٹ سلالوم I کیٹلری میں یوکرائن کے آئیوان کووابان سنیوک، سلوواکیہ کے جان جاکوبکو، یوکرائن کے واسائل نیلی چنک نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گیانٹ سلالوم II کیٹگری میں سلوواکیہ کے جان جاکوبکو، یوکرائن کے آئیوان کووباسنیوک، یوکرائن کے واسائلی ٹیلی چوک بالترتیب اول، دوم اور سوم قرار پائے۔ کیٹرگری سلالوم I میں سلوواکیہ کے جان جاکوبکو، یوکرائن کے آئیوان کووباسنیوک، یوکرائن کے واسائلی ٹیلی چوک نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔ خواتین کی کیٹگریز میں سلالوم I کیٹگری میں شوکرائن ٹیٹیانا تائیکون، یوکرائن سے اناستاسیا گوربونووا اور پاکستان سے ارفع ولی نے بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

سلالوم I کیٹگری میں پاکستان کی ارفع ولی، پاکستان کی فاطمہ سہیل، پاکستان کی زینب سہیل نے جبکہ سلالوم II کیٹگری میں یوکرائن کیٹیٹیانا تائیکون، یوکرائن کی اناستاسلے گوربوانوا، پاکستان سے ارفع ولی نے سی اے ایس قراقرم سکائی چیمپئن شپ مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشینں حاصل کیں۔ مردوں کی کیٹگری کی سلالوم I میں سلوواکیہ کے جان جاکوبکو، یوکرائن کے آئیوان کووباسنیوک اور پاکستان سے محمد کریم نے جبکہ سلالوم II کیٹگری میں سلوواکیہ کے جان جاکوبکو، یوکرائن کے آئیوان کووباسنیوک، یوکرائن کے واسائلی ٹیلی چوک اور سلالوم I میں سلوواکیہ کے جان جاکوبکو، یوکرائن کے واسائلی ٹیلی ٹوک، پاکستان سے محمد کریم نے بالترتیب پہلی تین پوزیشینں حاصل کیں۔

خواتین کی کیٹگریوں میں سلالومI میں یوکرائن کی ٹیٹنا تائیکون، یوکرائن کی اناستاسیا گوربونوا، پاکستان سے فاطمہ سہیل جبکہ سلالوم II میں یوکرائنی کی ٹیٹیانا تائیکون، یوکرائن کی اناستاسیا گوربونوا، پاکستان سے امائمہ ولی اور سلالوم I میں یوکرائن کی ٹیٹیانا تائیکون، پاکستان سے ارفع ولی، پاکستان سے فاطمہ سہیل اور سلالوم II میں یوکرائن کی ٹیٹیانا تائیکون، یوکرائن سے اناستاسیا گوبونوا، پاکستان سے ارفع ولی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :