قائداعظم ؒ نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، تعصب ترک نہ کیاگیاتو پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آجائیگی

اتوار 5 فروری 2017 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ قائداعظم ؒ نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا، اپنی شہ رگ کوکسی قیمت پر دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے،کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،حق خودارادیت کی جدوجہدمیںپوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، سوڈان اور انڈونیشیا کو توڑنے کیلئے اقوام متحدہ دیرنہیں لگاتی لیکن سترسال سے فلسطین اور کشمیر میںلاکھوں مسلمان ذبح کیے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر تعصب اوردوہرے معیارکو ترک نہ کیاتو دوایٹمی قوتوں کے درمیان ٹکرائو سے پوری دنیاجنگ کی لپیٹ میں آجائے گی،ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں کراچی میں مختلف اجتماعات اورحیدرآباد، اسلام آباد،لاہور،فیصل آباداوربھمبرکی بڑی ریلیوں سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے، بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے، آزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہد ہیں،مظفروانی شہید کی شہادت نے کشمیریوں کے اندر جذبہ جہاد اور شوق شہادت کو نیا عزم اور حوصلہ دیا ہے،ہم مظفر وانی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انکاکہناتھاکہ صرف5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر پاکستانی حکمران اپنے فرائض سے سبکدوش نہیں ہو سکتے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کوبیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہونگے، پاکستان کے تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں،مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے حکومتی کشمیرکمیٹی کے کوئی کردارادانہیں کیا،کشمیرکمیٹی کی اب تک کی کارکاردگی رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے،کسی اہل شخصیت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے،پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے سلسلے میںاسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، کراچی، حیدرآباد،سکھر، نواب شاہ،لاڑکانہ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد،قصور، پتوکی، فیصل آباد، ملتان،حافظ آباد،سیالکوٹ،جہلم، کلرسیداں،گجرات،ٹیکسلا،چکری، سمبڑال،قلعہ دیدارسنگھ ، پشاور،کوئٹہ اوربرنالہ ،بھمبراورمظفرآباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے گئے،جن میں بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی اور قوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروںسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیاگیا۔