قائداعظم ؒ نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا‘ اپنی شہ رگ کوکسی قیمت پر دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے‘حق خودارادیت کی جدوجہدمیںپوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے‘مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، تعصب ترک نہ کیاگیاتو پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آجائیگی‘بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے، بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیاجائے‘حکومتی کشمیرکمیٹی نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کوئی کردارادانہیں کیا،کشمیرکمیٹی کی کارکاردگی قوم کے سامنے لائی جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کایوم یکجہتی کشمیرپرمنعقدہ جلسے سے خطاب

عالمی اداروںسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ

اتوار 5 فروری 2017 17:20

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایاگیااورپراسلام آباد، لاہور، کراچی،حیدرآباد،سکھر، نواب شاہ،لاڑکانہ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، پتوکی، فیصل آباد، ملتان، حافظ آباد،سیالکوٹ،جہلم، کلرسیداں،گجرات، ٹیکسلا، چکری، سمبڑال،قلعہ دیدارسنگھ ، پشاور،کوئٹہ اوربھمبر،مظفرآباد سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے گئے جن میںمقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی اور قوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اوراوآئی سی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیاگیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہقائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھا، اپنی شہ رگ کو دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے،کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،حق خودارادیت کی جدوجہدمیںپوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے، سوڈان اور انڈونیشیا کو توڑنے کیلئے اقوام متحدہ دیرنہیں لگاتی لیکن سترسال سے فلسطین اور کشمیر میںلاکھوں مسلمان ذبح کیے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر تعصب اوردوہرے معیارکو ترک نہ کیاتو دوایٹمی قوتوں کے درمیان ٹکرائو پوری دنیامیں عدم استحکام کا سبب بنے گا،ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے، بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے،انکاکہناتھاکہ صرف5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر پاکستانی حکمران اپنے فرائض سے سبکدوش نہیں ہو سکتے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حکومت کوبیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہونگے، پاکستان کے تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں،مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے حکومتی کشمیرکمیٹی کے کوئی کردارادانہیں کیا،کشمیرکمیٹی کی اب تک کی کارکاردگی رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے،کسی اہل شخصیت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے،مختلف اجتماعات سے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری، شاداب رضانقشبندی، زاہدحبیب قادری، ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر، محمدعلی جتک، نوراحمدقاسمی،مفتی لیاقت علی رضوی، عطاء الرحمن دھنیال، طاہراقبال چشتی، علامہ مجاہدعبدالرسول خان، قاری بوٹاجٹ، حافظ طاہررضا، علامہ وسیم نقشبندی، عمران سہروری، سیدعثمان حیدرشاہ،علامہ ریاض الرحمن، حاجی طارق محمود قادری، ڈاکٹرغلام مرتضیٰ تارڑ،محمدطاہرڈوگر، قاری فرحان قادری سمیت دیگرقائدین اورمقررین نے خطاب کیا۔