یمن میں قبائلیوں نے القاعدہ کے تیرہ جنگجو ہلاک کر دئیے

جنگجو لوضر نامی شہر میں داخل ہوئے تو مقامی قبائلی فائٹرز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا،کئی جہادی فرار

اتوار 5 فروری 2017 13:50

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) یمنی صوبے ابیان کے مقامی قبائلیوں نے ایک جھڑپ کے دوران القاعدہ نیٹ ورک کے تیرہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ جنگجو لوضر نامی شہر میں داخل ہوئے تو مقامی قبائلی فائٹرز نے ان کا مقابلہ کیا اور دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد جہادی فرار ہو گئے۔ لوضر صوبہ ابیان کے ان تین شہروں میں شامل ہے، جہاں جمعرات کے دن القاعدہ کے جہادی داخل ہوئے تھے۔ یمن میں خانہ جنگی کے باعث القاعدہ اور دیگر جہادی گروہ بھی مضبوط ہوئے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حکومتی فورسز کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :