یوم یکجہتی کشمیر کیلئے آئی ایس پی آر کے تیار کردہ نئے گیت نے دھوم مچا دی

اتوار 5 فروری 2017 12:50

اسلام آباد/مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تیار کئے گئے نئے گانے نے دھوم مچا دی‘ کشمیریوں کے علاوہ عوام کی جانب سے بھی اس گانے کو کافی پذیرائی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری گانے کا مقصد 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس لئے خصوصی گانا تیار کیا گیا اور نہ صرف کشمیراور پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم تارکین وطن کی جانب سے بھی اس گانے کو کافی تعداد میں پسندکیا جا رہا ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :