یمن میں قبائلیوں نے القاعدہ کے تیرہ جنگجو ہلاک کر دیے

اتوار 5 فروری 2017 09:40

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) یمنی صوبے ابیان کے مقامی قبائلیوں نے ایک جھڑپ کے دوران القاعدہ نیٹ ورک کے تیرہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ یہ جنگجو لوضر نامی شہر میں داخل ہوئے تو مقامی قبائلی فائٹرز نے ان کا مقابلہ کیا اور دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد جہادی فرار ہو گئے۔ لوضر صوبہ ابیان کے ان تین شہروں میں شامل ہے، جہاں جمعرات کے دن القاعدہ کے جہادی داخل ہوئے تھے۔ یمن میں خانہ جنگی کے باعث القاعدہ اور دیگر جہادی گروہ بھی مضبوط ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :