آل پاکستان انٹر ورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ 12تا 15فروری سید قائم علی شاہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی

ہفتہ 4 فروری 2017 23:10

سکھر۔ 4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں آل پاکستان انٹر ورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ 12تا 15فروری سید قائم علی شاہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق پروفیسر ڈاکٹر حسن جواد سومرو چیئرمین اسپورٹس نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 9زون کی 18ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ان تمام ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔