اس وقت نواز شریف اور اینٹی نواز سیاست چل رہی ہے‘پاناما کیس پر سپریم کورٹ تمام فریقین کو موقع دے رہی ہے، اب صرف فیصلے کا انتظار ہے، یہ جتنا جلدی آجائے، اچھا ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی منصورہ میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 4 فروری 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور عمران خان کی سیاست کا دارومدار پاناما کیس کے فیصلے پر منحصر ہے‘ انتظار اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہے۔منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت سب حکومت میں ہیں اور سب کے مثل مضبوط ہیں انتخابات کی تیاری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاناما کیس پر سپریم کورٹ تمام فریقین کو موقع دے رہی ہے، اب صرف فیصلے کا انتظار ہے، یہ جتنا جلدی آجائے، اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات بے معنی ہونگے، حکومت انتخابی اصلاحات کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آتی اور بہت سست رفتاری سے اصلاحات کا کام کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم اور انکی فیملی کی ساکھ کو پاناما کیس سے نقصان پہنچا ہے ،اس وقت نواز شریف اور اینٹی نواز سیاست چل رہی ہے۔