امریکی کارروائی کے بعد یمن میں تین قصبے القاعدہ کے قبضے میں

ہفتہ 4 فروری 2017 11:09

امریکی کارروائی کے بعد یمن میں تین قصبے القاعدہ کے قبضے میں
صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) القاعدہ کی یمنی شاخ نے ملک کے جنوب میں تین قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شدت پسند تنظیم کی جانب سے یہ پیش رفت یمن میں امریکی سپیشل فورسز کی ایک کارروائی کے چند ہی روز بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

یمنی سکیورٹی حکام کے مطابق القاعدہ کے جنگجوؤں نے آبیان صوبے میں لوضر، شرقہ اور احوار کے قصبوں پر قبضہ کر لیا۔

ان علاقوں میں تعینات یمنی فورسز نے تنخواہیں نہ ملنے اور ہتھیاروں اور دیگر عسکری آلات کی عدم دستیابی پر پسپائی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد عسکریت پسند ان علاقوں میں داخل ہو ئے ہیں۔ القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے علاقے میں داخلے کے تمام راستوں کو بلاک کر دیا ہے جب کہ اس علاقے میں سکیورٹی سروس کی ایک عمارت بھی دھماکے سے اڑا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :