پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند

جمعہ 3 فروری 2017 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 23 کروڑ 38 لاکھ 19 ہزار 250 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 45 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار 331 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 400 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 110.14 پوائنٹس کی کمی سے 49555.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 27.53 پوائنٹس کی مندی سے 26716.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 89.50 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 136.08 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 82.31 پوائنٹس کی کمی سے 20041.22 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 179.24 پوائنٹس کی مندی سے 18050.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 94.36 پوائنٹس کی کمی سے 23616.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 275 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 119.99 روپے کے اضافے سے 2519.87 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 73.45 روپے کی تیزی سے 4600 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 275 روپے کی مندی سے 5725 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 53.20 روپے کی کمی سے 1127.18 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 67 لاکھ 39 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 10.40 روپے سے شروع ہو کر 10.52 روپے پر بند ہوئی جبکہ لوٹ کیمیکل کے 3 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار 500 حصص کے سودے 9.56 روپے سے شروع ہو کر 9.45 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 33 کروڑ 81 لاکھ 84 ہزار 760 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 18 ارب 65 کروڑ 36 لاکھ 11 ہزار 483 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 97 ارب 63 کروڑ 85 لاکھ 15 ہزار 927 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 71 ارب 40 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 722 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :