بہاولپور ، کشمیرکی آزادی سے ہی نامکمل پاکستان کا ایجنڈہ مکمل ہوگا ،ڈاکٹر سید وسیم اختر پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی

ْحافظ محمد سعید کو نظر بند کرکے نواز شریف نے کشمیر کاز سے غداری کی ہے،رہنما جماعت اسلامی

جمعہ 3 فروری 2017 21:04

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی سے ہی نامکمل پاکستان کا ایجنڈہ مکمل ہوگا یوم آزادی کشمیر سے چند روز قبل آزادی کشمیر کے نقیب حافظ محمد سعید کو نظر بند کرکے نواز شریف نے کشمیر کاز سے غداری کی ہے اور کشمیری مسلمانوں کو غلط پیغام دیا ہے وہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ سے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نکالی گئی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہ حکومت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کرتے ہوئے ایک وقت مقرر کیا جائے کہ کس طرح کشمیر کی آزادی کے ایجنڈے کو مکمل بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان او رکشمیر دوجسم ایک جان ہیں جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری عوام بھی دنیا کی دیگر قوموں کی طرح ایک آزاد فضا میں سانس لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو دکھانے کے لیے سیکولرازم کانعرہ لگانے والی ہندوستان کی نسلی عصبیت کاشکار قیادت مسلسل جنوبی ایشیاکے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے امیر ضلع سید ذیشان اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70برسوں سے کشمیری حق خود ارادیت کے منتظرہیں مگربھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررکھاہے۔

ہندوستانی مظالم کے باوجودکشمیری عوام سڑکوں پر نکل احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں اور کسی موقع پر بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ۔عالمی برادری نے کشمیری اور فلسطینی عوام سے کئی وعدے کیے مگر نہ تو کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے پاکستان میں شامل ہونے کاحق حاصل کرسکی اور نہ ہی فلسطینیوں کو بین الاقوامی طور پر متفقہ پیرامیٹرز1967سے قبل سرحدوں کی بحالی جیساحق مل سکا۔امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوں گیانہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستانی جاسوس کلبھوشن کو فوری پھانسی پر لٹکا کر انڈیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ ہم تمہاری تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گئے ریلی سے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سید کاشف اعجاز،سٹی صدر راشد علی نے بھی خطاب کیا