فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعہ 3 فروری 2017 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات میں مجموعی طور پر 305 طالبات نے شرکت کی جن میں سے 283طالبات کو کامیاب قرا ردیا گیا۔ اس طرح کامیابی کا تناسب94فیصد رہا ہے۔(اے ملک)