شیخوپورہ، قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئر ، ورکرز کے اعزاز میں عشائیہ

پا ک چین دوستی لازوال ہے ،چین پا کستا ن کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحا ل ملک دیکھنا چا ہتا ہے ،ہیڈ انجینئر قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ

جمعہ 3 فروری 2017 17:16

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) شیخوپورہ میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکھی پر کام کرنے والے پانچ سو سے زائد چینی انجینئر ، ورکرز کے اعزاز میں چین کے سال نو کی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں پاک چین دوستی کے شاہکار (1180)میگا واٹ کے بھکھی (bikhi)پاور پلانٹ پر پانچ سو زائد چائینز انجینئر اور ورکرزکے اعزاز میںپنجاب حکومت کی جانب پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکھی (bikhi)کے ہیڈ انجینئر مسٹر شی جی ، چائنیزانجینئرز ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق ، ڈی پی او سرفراز خان ورک سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ کے ہیڈ انجینئرمسٹر شی جی نے کہا کہ پا کستان بہت خوبصورت ملک ہے اور یہا ں کے لوگ پیا ر کرنیوالے لو گ ہیں پا ک چین دوستی لازوال ہے چین پا کستا ن کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحا ل ملک دیکھنا چا ہتا ہے توانائی کے میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان میں توانا ئی کا بحران حل ہو گا جس سے یہا ں کی انڈسٹری ترقی کرے گی اور زراعت کے شعبہ میں بھی مذید بہتری آنے سے یہا ں کا شتکار بھی خوشحال ہو گا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے پا کستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کو ذرمبادلہ حا صل ہو نے کے ساتھ ساتھ ہزاروں لو گو ں کو روز گار بھی میسر ہو گا انہوں نے چین کے سال نو کی تقریبات کے انعقاد پر حکو مت اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ میں کام کرنیوالے چینی انجینئر ز، ٹیکنیشن پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ہم حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں انہوں نے ہمارے سال نو کے موقع پر کی شاندارتقریبات کا انعقادکر کے ہمارے دلوں کو جیت لیا ہے ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد وطن اور اپنوں سے دور رہ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والے ان عظیم چائنیز بہن بھائیوںکی خوشیوں میں شریک ہونا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دیناہے ڈی پی او سرفراز خان ورک نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور شہد سے ،میٹھی ہے پا کستان میں کام کرنیوالے چائنیز انجینئرز کو فول پروف سیکیورٹ مہیا کی گئی ہے پاک چین دوستی تقریب میں چین کے سال نو کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر گلوکارہ ملائکہ نے مختلف چائینز اور پاکستانی ملی نغمے سنا کر سماں باندھے رکھا تقریب کے اختتام پر چائنیز ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ دیا گیا اور انہیں یاد گار شیلڈ بھی پیش کی گئیں

متعلقہ عنوان :