یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر کارروائی بہت سوچ سمجھ کر کی گئی،امریکا

آپریشن میں بہت سے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا،تین القاعدہ رہنماؤوں سمیت 14 جنگجوہلاک ہوئے،وائیٹ ہائوس

جمعہ 3 فروری 2017 12:16

یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر کارروائی بہت سوچ سمجھ کر کی گئی،امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) امریکا نے کہاہے کہ یمن میں القاعدہ کے مضبوط گڑھ پر کیے جانے والے حملے جس میں ممکنہ طور پر بہت سے شہری ہلاک ہوئے 'بہت سوچ سمجھ کر کیا جانے والا اقدام تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہائوس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ امریکی فوج کی جانب سے وصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بہت سے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا جس میں تین القاعدہ رہنماؤوں سمیت 14 شدت پسند ہلاک ہوئے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ جب جانوں کا ضیائع ہو اور لوگ زخمی ہوں تو اسے مکمل کامیابی کہنا مشکل ہوتا ہے۔ مگر میرا خیال ہے کہ جب آپ یہ دیکھ لیں کہ کیا حاصل ہوا ہے جس کے ذریعے زندگی میں مستقبل کے نقصان کو بچایا جاسکتا ہے، میرا خیال ہے کہ یہ ہر طرح سے ایک کامیاب آپریشن ہے۔انھوں نے اس میں کسی شہری کی ہلاکت کا تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :