پاکستان اور بھارت کے درمیان حافظ سعید کی گرفتاری کے معاملے پر لفظی جنگ جاری

ممبئی حملوںکے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کو صرف سیاسی عزم کی ضرورت ہے،ممبئی دہشتگرد حملے کی تمام سازش پاکستان میں رچی گئی اور تمام دہشتگرد پاکستان سے آئے تھے ، حافظ سعید نے خود بھارت میں متعدد کاروائیوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے اس لیے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ جو نام نہاد ٹھوس ثبوت تلاش کررہی ہے وہ پاکستان میں پہلے سے ہی دستیاب ہیں،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوراپ

جمعرات 2 فروری 2017 23:10

ْنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان حافظ سعید کی نظربندی ا ور گرفتاری کے معاملے پر لفظی جنگ جاری ہے ،بھارت کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوںکے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کو صرف سیاسی عزم کی ضرورت ہے،ممبئی دہشتگرد حملے کی تمام سازش پاکستان میں رچی گئی اور تمام دہشتگرد پاکستان سے آئے تھے ، حافظ سعید نے خود بھارت میں متعدد کاروائیوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے اس لیے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ جو نام نہاد ٹھوس ثبوت تلاش کررہی ہے وہ پاکستان میں پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔

۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید نے خود بھارت میں متعدد کاروائیوں کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے اس لیے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ جو نام نہاد ٹھوس ثبوت تلاش کررہی ہے وہ پاکستان میں پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کو صرف سیاسی عزم کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان ممبئی دہشتگردانہ حملے کے ثبوت دینے کا مطالبہ کرکے بال بھارت کے کورٹ میںڈالتا رہا ہے ۔ہم سب واضح کرچکے ہیں۔ممبئی دہشتگرد حملے کی تمام سازش پاکستان میں رچی گئی تھی اور تمام دہشتگرد پاکستان سے آئے تھے اس لیے ممبئی دہشتگردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے تمام ثبوت پاکستان میں موجود ہیں۔