سبی, سی پیک کے روٹ پر قومی شاہراہ پر نئے پیٹرول پمپ کے قیام کے بعد گاڑیوں کے مالکان استعفادہ حاصل کریں گی,کمشنر ڈاکٹر سعید احمد جمالی

جمعرات 2 فروری 2017 23:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ رزق حلال کمانے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے سی پیک کے روٹ پر سبی میں قومی شاہراہ پر نئے پیٹرول پمپ کے قیام کے بعد روٹ سے گزرنے والی گاڑیوں کے مالکان استعفادہ حاصل کریں گے،گورنمنٹ سیکٹر کی طرح پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،پرائیویٹ سیکٹر میں لاکھوں لوگ روزگار سے وابسطہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں قومی شاہراہ پر نئے فیلنگ پمپ کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب میں فیلنگ پمپ کے ایگزیکٹو ملک رفیق سیلاچی،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی ،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار شہداد خان مری،سابق تحصیل ناظم میر اصغر خان مری،میر عبدالصمد خان مرغزانی ایڈوکیٹ،ریٹائرڈ چیف آفیسر غلام محمد بنگلزئی،میر ظفر رند،میر زاہد رند ،میرجان محمد رند،انجینئر خالد بشیر،کونسلر ملک ساجد بنگلزئی،چوہدری آصف جاوید،راجہ افتخار کیانی،سابق یوسی ناظم کاکا محمد جان دہپال،ملک ستار دہپال سمیت دیگر معتبرین و قبائلی عمائدین نے شرکت کی،قبل ازیں کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے فیلنگ پمپ کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا اور خصوصی دعا مانگی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن داکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ رزق حلال میں اللہ تعالیٰ نے بڑی برکت رکھی ہے انسان محنت کرئے تو رب العزت اسے ضرور نوازتا ہے ملک رفیق سیلاچی اور ان کے ساتھی انتہائی محنتی ہیںامید ہے وہ اپنے تجربے اور جذبے کے تحت کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ہم ان کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :