پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے ،ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ہے ، جنوبی پنجاب کی عوام احساس محرومی کا شکار ہے ،حکومت مخالف گرینڈ الائنس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی مختلف وفود سے گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 23:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے ،ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ہے ، جنوبی پنجاب کی عوام احساس محرومی کا شکار ہے ،حکومت مخالف گرینڈ الائنس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے ،سرائیکی صوبے سمیت مزید صوبے بنائے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں ، اقوام متحدہ فلسطین میں یہودی بستیوں کا قیام رکوائے۔

کینیڈا میں مسجد پر حملہ قابل مذمت ہے۔ افغانستان میں امن کا راستہ نئی دہلی کی بجائے اسلام آباد سے ہو کر جاتا ہے۔ وہ جمعرا ت کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاناما کیس کا معاملہ اللہ کی طرف سے حکمرانوں کی پکڑ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے پوری قوم کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پردبا? ڈالے۔

ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آباد کاری سازش ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔مہنگائی نے غریب عوام کی ز ندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پارلیمنٹ میں غریب طبقے کیلئے کو ئی آواز نہیں اٹھاتا۔ عدالت میں حکمران خاندان کی مالیاتی کرپشن کی کہانیاں سن کر پوری قوم سکتے میں ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :