یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی کارروائی، شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش

جمعرات 2 فروری 2017 20:09

یمن میں القاعدہ کے خلاف امریکی کارروائی، شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ یمن میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیے جانے والے حالیہ حملے میں شہری ہلاکتوں کی اصل تعداد کے تعین کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر کیا جانے والا یہ حملہ القاعدہ کے خلاف وہ پہلا فوجی آپریشن تھا، جس کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دی تھی۔ یہ کارروائی القاعدہ کی مقامی شاخ ’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ‘ یا AQAP کے خلاف کی گئی تھی، جس میں پینٹاگون کے مطابق ایک امریکی فوجی اور چودہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ مقامی طبی ذرائع کے بقول اس امریکی حملے میں تیس کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں دس خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :