یمن میں القاعدہ زیادہ مضبوط ہوتی جا رہی ہے ‘ تھنک ٹینک

جمعرات 2 فروری 2017 16:47

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) بیلجیئم کے ایک تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ القاعدہ فوجی مداخلت کے باعث صنعاء میں پیشرفت کر رہی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کی یمنی شاخ پہلے سے کتنی زیادہ مضبوط ہو گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے یمن میں حملے زیادہ موثر ثابت نہیں ہو رہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک کی مسلم آبادی میں بھی القاعدہ کے لئے ہمدردی کے جذبات فروغ پا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :