یمن میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش کررہے ہیں،امریکی فوج

جمعرات 2 فروری 2017 14:12

یمن میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں کے تعین کی کوشش ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ یمن میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیے جانے والے حالیہ حملے میں شہری ہلاکتوں کی اصل تعداد کے تعین کی کوشش کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یمن میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیے جانے والے حالیہ حملے میں شہری ہلاکتوں کی اصل تعداد کے تعین کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ویک اینڈ پر کیا جانے والا یہ حملہ القاعدہ کے خلاف وہ پہلا فوجی آپریشن تھا، جس کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دی تھی۔ یہ کارروائی القاعدہ کی مقامی شاخ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ یا AQAP کے خلاف کی گئی تھی، جس میں پینٹاگون کے مطابق ایک امریکی فوجی اور 14 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ مقامی طبی ذرائع کے بقول اس امریکی حملے میں 30 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 10 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :