چیئر مین پاک سرزمین پارٹی کا پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت مذمت کا اظہار

وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے،مصطفی کمال

بدھ 1 فروری 2017 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے، دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن پاکستان میں قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے جس تناسب سے قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں وہ سراسر ناانصافی اور عوام کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر دیگر مصنوعات پر پڑتا ہے جو کہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے۔

#