اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 1 فروری 2017 20:44

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ضلع قصور کے بلدیاتی نمائندہ محمد انور اور سنیئر وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے تقرریوں کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران الیکشن کمیشن اوور ایج ہونے کے باعث بھی عہدے سنبھالنے سے قاصر ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی تھی۔