قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق اور اسد عمر کے مابین مکالمہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 فروری 2017 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم فروری 2017ء) : قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا ۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مجھے درخواست آئی ہے اسد عمر کو مبارکباد دی جائے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے برجستہ اسد عمر کو کہا کہ کسی کا بھائی گورنر سندھ تعینات ہوا ہے۔ایا ز صادق نے مزید کہا کہ صرف مبارکباد ہی نہیں اسد عمر سے مٹھائی بھی کھائیں گے۔خیال رہے کہ اسد عمر کے بھائی اور ن لیگی رہنما محمد زبیر کو گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ حلف برداری کی تقریب آئندہ کل گورنر ہاؤس کراچی میں ہو گی۔