ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن نے گزشتہ ماہِ جنوری میں یومیہ ایک لاکھ 10 ہزار بیرل پیٹرول پیداوار دے کر ریکارڈ توڑ ڈالا

بدھ 1 فروری 2017 11:46

انقرہ ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن(ٹی پی) نے گزشتہ ماہِ جنوری میں یومیہ ایک لاکھ 10 ہزار بیرل پیٹرول پیداوار دے کر ریکارڈ توڑ ڈالا۔ترک خبرساں ایجنسی کے مطابق ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے جنوری میں اندرون ملک 34 ہزار بیرل اور بیرون ملک 43 ہزار بیرل پیٹرول کی پیداوار دی۔

(جاری ہے)

اس ماہ کے دوران کی قدرتی گیس کی پیداوار اندرون ملک 7 لاکھ 75 ہزار مکعب میٹر اور بیرون ملک 4 ملین 7 لاکھ مکعب میٹر رہی۔بیان کے مطابق ٹی پی نے 2015 میں 1.6 بلین ڈالر کے ساتھ ترکی میں بیرون ملک سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی رہی۔بیرون ملک پیداواری کاروائیوں میں 77 فیصد شرح کے ساتھ آذربائیجان کے منصوبے سر فہرست رہے اس کے بعد عراق اور روس کا نمبر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :