پاکستان میں سوزکی کلٹس کی متبادل سوزوکی سلیریو کی آمد

muhammad ali محمد علی منگل 31 جنوری 2017 21:19

پاکستان میں سوزکی کلٹس کی متبادل سوزوکی سلیریو کی آمد

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری2017ء) پاکستان میں سوزکی کلٹس کی متبادل سوزوکی سلیریو کی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سوزوکی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی فروخت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کلٹس کی جگہ سوزوکی کی جانب سے پاکستان میں سلیریو کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ پاکستان میں سوزوکی سلیریو کی آمد ہوئی ہے۔ نئی سوزوکی کلٹس المعروف سلیریو کو پاکستان میں سوزوکی ویگن آر سے بالا اور سوزوکی سوِفٹ کے زیریں رکھا جائے گا۔ اس طرح پاک سوزوکی مختلف طبقے کے خریداروں کو 5 مختلف گاڑیاں فراہم کرسکے گی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمت 12 سے 13.7 لاکھ روپے تک رکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :