چیف ایگزیکٹو اے سی سی اے ہیلن برانڈ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

منگل 31 جنوری 2017 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) اے سی سی اے کی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ نے کہاہے کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا حجم چھوٹا ضرور ہے لیکن اس کا مستقبل نہایت ہی روشن ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد کے موقع پر کہی۔ اے سی سی اے کی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد پر روایتی انداز میں گھنٹا بجا کر مارکیٹ کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایشیا کی سب سے کامیاب اسٹاک ایکسچینج میں آ کر انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ اور ایس ای سی پی کو کامیابی سے ڈی میوچلائیزیشن کے مرحلے کو مکمل کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے جس کی گواہی تمام دنیا دے رہی ہے۔ بھاری غیرملکی سرمایہ کے لیے سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ہوتا ہے جس کے لیے اے سی سی اے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی طرف متوجہ کرنے کے لیے اے سی سی اے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :