یونان، عارضی کیمپوں میںپناہ گزینوں کی ہلاکتوں پر عالمی امدادی اداروں کا اظہار تشویش

ہم اس طرح سے بلا وجہ زندگیوں کے ضیاع کو تو برداشت نہیں کر سکتے، موریا میں واقع ایسے کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ پناہ گزین مقیم ہیں جہاں خراب صورت حال کے پیش نظر سنگین خطرات کا خدشہ لاحق ہے،امدادی تنظیمیں

منگل 31 جنوری 2017 13:46

یونان، عارضی کیمپوں میںپناہ گزینوں کی ہلاکتوں پر عالمی امدادی اداروں ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) یونان کے جزیرے لیزبوز کے عارضی کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں کی ہلاکتوں پر عالمی امدادی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہم اس طرح سے بلا وجہ زندگیوں کے ضیاع کو تو برداشت نہیں کر سکتے، ان کیمپوں میں خراب صورت حال پناہ گزینوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرے لیزبوز کے عارضی کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں کی ہلاکتوں پر عالمی امدادی تنظیموں نے تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

ان اداروں کا کہنا ہے کہ موریا میں واقع ایسے کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ پناہ گزین مقیم ہیں جہاں خراب صورت حال کے پیش نظر سنگین خطرات کا خدشہ لاحق ہے۔ اس علاقے میں کم سے کم 3000 پناہ گزیں رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نوجوان شخص اپنے ٹینٹ میں مردہ پایا گیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔22 سالہ ایک مصری اور 46 سال کا ایک شامی شخص، جو ایک ٹینٹ میں ساتھ رہتے تھے، کی بھی گذشتہ ہفتے موت ہوگئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ہیٹر سے نکلنے والا زہریلا دھواں ان کے اندر چلا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوئے۔یونان کی پولیس ان ہلاکتوں کی تفتیش کر رہی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں موسم بہت سرد ہے اور یہ پناہ گزین سردی سے بچنے کے لیے لکڑیاں جلاتے ہیں یا پھر ہیٹر استعمال کرتے ہیں اور ان کی ہلاکتوں کی ممکنہ وجہ کاربن مونواکسائڈ کا زہریلا مادہ ہوسکتا ہے۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے یونانی ڈائریکٹر پنوس نواروزیدی کا کہنا ہے کہ ان کے لیے کچھ تو کرنا پڑیگا۔ ہم اس طرح سے بلا وجہ زندگیوں کے ضیاع کو تو برداشت نہیں کر سکتے۔ورلڈر چیئریٹی کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں خراب صورت حال پناہ گزینوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔تقریبا 6000 سے بھی زیادہ پناہ گزیں، جن میں بیشتر کا تعلق جنگ زدہ ممالک شام، عراق اور افغانستان جیسے ممالک سے ہے، یونان کے ان کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ رہتے ہیں، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایسے بعض کیمپوں کی حالت تو بہت ہی غیر مستحکم اور نا گفتہ بہہ ہے۔

متعلقہ عنوان :