چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

پیر 30 جنوری 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرریوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران الیکشن کمشن اوور ایج ہونے کے باعث عہدے سنبھالنے سے قاصر ہیں۔

درخواست میں سیکریٹری وزارت پارلیمانی امور، سیکرٹری الیکشن کمشن، الیکشن کمشنر سمیت دیگر الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع قصور کے بلدیاتی نمائندہ محمد انور اور سنیئر وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے تقرریوں کو چیلنج کیا تھا جبکہ جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی تھی۔ مہر علی خان

متعلقہ عنوان :