فاطمہ جناح یونیورسٹی میں جدید ترین سہولیات مہیا کی جارہی ہے، لبنیٰ فیصل

میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کو درجہ دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 27 جنوری 2017 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سینڈی کیٹ کی ممبر لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی میں جدید ترین سہولیات مہیا کی جارہی ہے۔میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کو درجہ دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔یونیورسٹی کے لیکچر تھیٹر ،کامن روم ،اور سائونڈسسٹم کو جدید کیا گیا ہے۔

کلاس رومز میں 250کی بجائے 350سٹوڈنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے یونیورسٹی کا بجٹ بھی بڑھا دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ہیلتھ سیکٹر تیزی سے فعال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹنگ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لبنیٰ فیصل کا مزید کہنا تھا فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔یونیورسٹی میں طلبہ کو انٹر نیشنل یونیورسٹی جیسی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس حوالے ماہوار میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔طلبہ کو اعلیٰ اور معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحی ہے ۔