حج کرپشن کیس میں احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا

ملزم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اورسابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا فرنٹ میں تھا

جمعہ 27 جنوری 2017 14:25

حج کرپشن کیس میں احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے حج کرپشن کیس میں مرکزی ملزم راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض تیس سال قید کی سزا سناتے ہوئے چار کروڑ پانچ لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ حج کرپشن کیس کے آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو دوہزار دس کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو دیگر کے ساتھ مل کر اربوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں تیس سال قید اور چار کروڑ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

ملزم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اورسابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا فرنٹ میں تھا جسے سعودی عرب میں گرفتاری کے بعد انٹرپول کی مدد سے وطن واپس لایا گیا تھا حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو سولہ سال اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو چالیس سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :