ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ دلچسپی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 جنوری 2017 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) جنرل عمیت دندار، تر ک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے جمعرات کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے انکے دفترمیں ملاقات کی۔ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔جنرل عمیت دندار نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :