پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

جمعرات 26 جنوری 2017 17:42

پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عمیت دندار نے ملاقات کی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ترک جنرل عمیت دندار نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ترک مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔جنرل عمیت دندار نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :