ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 جنوری 2017 15:21

ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) تر ک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عمیت دندار نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے انکے دفترمیں ملاقات کی۔ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔جنرل عمیت دندار نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :