شمالی وزیرستان میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں

بدھ 25 جنوری 2017 19:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے بعد شمالی وزیرستان میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ضرب عضب شروع ہونے سے قبل شمالی وزیرستان کے حالات پرامن نہیں تھے۔ وہاں پر نوجوان منفی سرگرمیوں میں ملوث رہتے تھے ان کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کی جاتی تھیں مگر وہ اکثر ناکام ہو جاتیں۔

آپریشن ضرب عضب کے بعد وہاں کے حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں نے آپریشن سے پہلے والے حالات سے سبق حاصل کیا ہے اور وہ اب اپنے گھروں کو واپس جانے کے بعد اپنے بچوں کو تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رکھ رہے ہیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق وہاں کے لوگ اب اپنے بچوں کو ماضی کے اندھیروں میں واپس جانے نہیں دیں گے۔ ان کا فوکس اب صرف تعلیم پر ہے۔ موجودہ صورتحال میں وزیرستان میں لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور صبح کو اپنے اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جاتے ہیں ۔ گورنر ماڈل سکول کے ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ حکومت مزید سکول اور کالجز قائم کرے۔

متعلقہ عنوان :